سینئر صحافی اطہر مسعود لاہور میں انتقال کر گئے

19 Apr, 2022 | 11:26 AM

ویب ڈیسک:روزنامہ ’جنگ‘ کے گروپ ایڈیٹر، سینئر صحافی اطہر مسعود لاہور میں انتقال کر گئے۔

سینئر صحافی اطہر مسعود کی گزشتہ روز اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی، وہ گزشتہ چند روز سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ایڈیٹر ’جنگ‘ گروپ اطہر مسعود کی انتقال کے وقت عمر 70 برس تھی۔

مرحوم اطہر مسعود نے پسماندگان میں بیوہ اور 3 بیٹے چھوڑے ہیں۔

مزیدخبریں