عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کے ساتھ نئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

19 Apr, 2022 | 11:03 AM

ویب ڈیسک:پاکستانی ٹی وی کی مشہور شخصیت عامر لیاقت حیسن کی تیسری اہلیہ، سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ نئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو گئی ۔

سابق ممبر پاکستان تحریک انصاف، رکنِ قومی اسمبلی، عامر لیاقت حسین کی جانب سے تیسری بیوی سے بھی طلاق ہو جانے سے متعلق خبروں پر پہلے تردید اور اب ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر جواب دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹس پر اس وقت عامر لیاقت کی دانیہ شاہ کے ساتھ ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہے جس میں دونوں ہی ایک مزاحیہ ڈبنگ پر اداکاری کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

  عامر لیاقت حسین کو اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں رمضان میں بھی ٹک ٹاک بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ عامر لیاقت حسین کی سیدہ دانیہ شاہ سے طلاق کی خبریں زیر گردش تھیں جس کے جواب میں انہوں نے اِن خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا اور اُس پر ’بکواس‘ لکھا تھا۔

مزیدخبریں