جسٹس فائز عیسیٰ کے معاملے پر فروغ نسیم کے بیان پر فواد چوہدری کا ردعمل

19 Apr, 2022 | 09:47 AM

ویب ڈیسک: جسٹس فائز عیسیٰ کے معاملے پر سابق وزیر قانون فروغ نسیم کے بیان پر فواد چوہدری کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بطور وزیر قانون آپ کو ذمہ داری لینی چاہئے اور  حقیقت یہ ہے کہ تمام معاملہ آپ نے کھڑا کیا تھا۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے کابینہ میں کہا تھا کہ ججز کیخلاف ریفرینس بھیجنا حکومت کا کام نہیں اور اگر الزامات کے ثبوت ہیں تو بار ایسوسی ریفرنس کر لے لیکن آپ کی آصرار پر ریفرینس بھیجا گیا۔

اس سے قبل ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے معاملے کی سمری بھیجنا حساس معاملہ تھا اور اس لئے اس معاملے کے ہر پہلو کو دیکھا گیا۔

واضح رہے سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران یہ اعتراف کیا تھا کہ سٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنا غلطی تھی جب کہ اس معاملے پر اس وقت کے وزیرقانون نے جسٹس فائز عیسیٰ کے مختلف فلیٹس اوراثاثوں پربریف کیا تھا۔

مزیدخبریں