ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی تعیناتی کے معاملے پر بھی یوٹرن لے لیا۔
عمران خان گزشتہ سال جنوری تک جس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے رہے، اب ان ہی کی تعیناتی پر یوٹرن لے کر اس کی ذمے داری اسٹبلشمنٹ پر ڈال دی۔
22 جنوری 2021 کو عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے جا رہے ہیں کیونکہ الیکشن کمیشن نے بروقت حلقہ بندیاں نہ کر کے نااہلی کا مظاہرہ کیا، الیکشن کمیشن کی نااہلی کے باعث ملک میں قبل از وقت انتخابات تاخیر کاشکارہوئے۔