ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیر جماعت اسلامی کی ٹی ایل پی کا ساتھ دینےکی یقین دہانی

امیر جماعت اسلامی کی ٹی ایل پی کا ساتھ دینےکی یقین دہانی
کیپشن: Sirajul Haq
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا تحریک لبیک پاکستان کے مرکز جامعہ مسجد رحمت اللعالمین کا دورہ،چوک یتیم خانہ میں پولیس تصادم کے نتیجہ میں زخمی افراد کی عیادت کی اور جان بحق ہونے والوں کے لیے دعامغفرت کی۔

 تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا تحریک لبیک پاکستان کے مرکز جامعہ مسجد رحمت اللعالمین کا دورہ کیا۔ امیرجماعت اور وفد نے ٹی ایل پی کی مرکزی قیادت سے ملاقات کی,سینٹر سراج الحق نے ٹی ایل پی کو یقین دہانی کروائی کہ تحفظ ناموس رسالت کے مسئلہ پر جماعت اسلامی مکمل طور پر آپ کے ساتھ ہے۔ تحفظ ناموس رسالت پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

سینٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے زیرانتظام تمام ہسپتال زخمیوں کے مفت علاج کے لیے ہر وقت دستیاب ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے خلاف بلاجواز طاقت کے استعمال اور پولیس کی جانب سے ان پر سیدھی گولیاں چلانے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت ٹی ایل پی کے ساتھ کیے گئے معاہدہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے فرانس کے سفیر کو نکالے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ٹی ایل پی پر عائد پابندی ختم کرے اور تمام قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاکہناہے کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی لگاناحکومت کا کام نہیں ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس پورے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے ۔ بے گناہ لوگوں کو فوری رہا کیا جائے اور معاہدے کے مطابق فرانس کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے ۔ پرامن احتجاج کو پر تشدد بنانے کی قومی سطح پر تحقیقات کی ضرورت ہے جس کے لیے جوڈیشل کمیشن اور فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ ملک بھر سے لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے ۔ عبداللہ گل پر دہشتگردی کا مقدمہ ختم کیا جائے ۔ 

 حکومت ہوش کے ناخن لے اور ظلم و جبر کے ہتھکنڈوں سے باز آ جائے ۔ حکومت مذہبی قوتوں کو کچل دیناچاہتی ہے ۔ حکومت چاہتی ہے کہ مذہبی قوتوں کو متحد نہ ہونے دیا جائے ۔ ہم حکومت اور تحریک لبیک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذاکرات سے مسئلے کا حل تلاش کیا جائے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer