سابق آئی جی میو ہسپتال میں انتقال کرگئے

19 Apr, 2021 | 10:08 PM

M .SAJID .KHAN

(زاہد چودھری)سابق آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے، ناصر درانی ڈیڑھ ماہ سے میو ہسپتال میں وینٹیلیٹر پر زیر علاج تھے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق آئی جی پولیس خیبر پختونخواناصر درانی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث جہان فانی سے کوچ کر گئے ۔ سابق آئی جی پولیس ناصر خان درانی کو کورونا وائرس لاحق ہونے پر ڈیڑھ ماہ قبل پی کے ایل آئی اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر میو ہسپتال شفٹ کیا گیا ۔میو ہسپتال میں ڈیڑھ ماہ تک وینٹی لیٹر پر موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ناصر خان درانی پیر کی شام انتقال کر گئے ۔ ناصر خان درانی کا شمار انتہائی دیانتدار اور فرض شناس پولیس افسران میں ہوتا تھا۔

کورونا کی تیسری لہر کے جان لیوا وار جاری ہیں گرشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے باعث درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے ۔کورونا وائرس کے باعث شہر میں مزید 33افراد انتقال کر گئے ہیں،24 گھنٹوں میں1413نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ سرکاری وپرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے1294 مریض داخل ہیں،ہسپتالوں میں کورونا کے779 کنفرم،515 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں۔کورونا کے249 مریضوں کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے جنہیں وینٹی لیٹرز پر منتقل کر دیا گیا ہے۔کورونا کے703 مریض آئی سی یو جبکہ342 آئسولیشن وارڈ میں داخل ہیں۔

ملک میں کورونا کی تیسری لہرمیں شدت آگئی, چوبیس گھنٹوں کے دوران 73 افراد جاں بحق ہوئے،وفاقی وزیر اسدعمر کہتے ہیں ملک میں ہسپتال کورونا مریضوں سے بھر رہے ہیں،این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹے میں مزید5ہزار152 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 82276 تک جا پہنچی۔ متاثرین کی تعداد 7لاکھ 61ہزار437 ہو گئی ہے۔چوبیس گھنٹے میں 60 ہزار 162افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رکارڈ ہو ئے جہاں یہ تعداد دولاکھ بہتر ہزار سے زائد ہو گئی ۔ پنجاب میں کیسز کی تعداد دو لاکھ ستر ہزار سے بڑھ ہوچکی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے 2 افراد جاں بحق ہوئے،مزید 532 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے،وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کیا کہ ملک میں ہسپتال مریضوں سے بھررہے ہیں،تشویشناک مریضوں کی تعداد ساڑھے چار ہزار سے زائد ہے،ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی بھی دباؤ کا شکار ہے،لاہور کے جناح ہسپتال میں وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں سے بھرگئے،ہسپتال میں چالیس وینٹی لیٹرہیں اور چالیس کورونا کے مریض وینٹی لیٹر پر ہیں،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مزید وینٹیلیٹر منگوائے گئےہیں۔
چلڈرن ہسپتال لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید دو بچے داخل کئے گئے،ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ 7 بچے داخل ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

مزیدخبریں