سرکاری ونجی تعلیمی اداروں پر عائد بڑی پابندی ہٹادی گئی

19 Apr, 2021 | 09:46 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو)تعلیمی اداروں کی محددود بندش کا خاتمہ، لاہور کے سرکاری اور پرائیویٹ کالجز میں فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کی کلاسز کا آغاز، کورونا ضابطہ کے تحت کلاسز کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے لاہور سمیت پنجاب کے 13 اضلاع کے سرکاری اور پرائیویٹ کالجز کو کھولنے پر عائد پاپندی ختم کر دی ہے ۔ اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ میں کورونا ضابطہ پر عمل درآمد کرانے کے لئےپرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز کی جانب سے سینئر اساتذہ پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کالج کے داخلی دروازے پر طالبات کا ٹمپریچر اور ماسک کی بھی چیکنگ کی گئی۔

کالج پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز کہتی ہیں، پچاس فیصد حاضری کے تحت طالبات کی کلاسز کا اجراء کیا گیا ہے،بورڈ امتحانات کی تیاری کے لئے اساتذہ طالبات کی مکمل رہنمائی کریں گے۔ ڈاکٹر فوزیہ ناز نے بتایا کہ کالج ہاسٹل بھی کل سے کھول دیا جائے گا ، بی ایس آنرز کی طالبات کی کلاسز کا بھی اجراء کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے رمضان المبارک میں آن لائن کلاسز کا ریوائز شیڈول جاری کردیا،،نیا شیڈو ل اساتذہ اورطلبہ کی سہولت کے پیش نظر جاری کیاگیاہے۔

دوسری جانب پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کی مانیٹرنگ کا نیا ضابطہ جاری کردیا گیا، پیف نے مانیٹرنگ ایجوکیشن آفیسرز کو بغیر اجازت پارٹنر سکولوں کی انسپکشن سے روک دیا۔پیف حکام نے واضح کیا ہے کہ مانیٹرنگ ایجوکیشن آفیسرز سکول اوقات میں ہی وزٹ کرنے کے پاپند ہوں گے، مانیٹرنگ ایجوکیشن آفیسرز سکول سربراہان کی اجازت کے بغیر کلاس روم کی انسپکشن نہیں کرسکتے۔

پیف کی جانب سے جاری کئے گئے نئے ضابطے کے تحت ایجوکیشن آفیسرز سرکاری ٹیبلٹ میں ذاتی کام کیلئے سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرنے کے مجاز نہیں، پیف نے ایجوکیشن مانیٹرنگ آفیسرز کیلئے 20 نکاتی پالیسی جاری کی ہے،اس میں پارٹنر سکولوں کی مانیٹرنگ رپورٹ مرتب کرنے کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائنز دی گئی ہیں۔ 
 
 

مزیدخبریں