حافظ شہباز علی: پاکستان باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان غلام فرید انتقال کر گئے۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی جانب سے گہرے دکھ کااظہارکیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان غلام فرید 78 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، مرحوم شوگر کی وجہ سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ غلام فرید نے ایشین گیمز سمیت متعدد بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ مرحوم غلام فرید کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری خالد بشیر، کرنل (ر) نسیم بٹ، محمد اکرم سمیت باسکٹ بال کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے سابق کپتان غلام فرید کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
پاکستان باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان انتقال کر گئے
19 Apr, 2021 | 05:35 PM