سعدرضوی سمیت 300کارکنوں  کیخلاف مقدمہ درج

19 Apr, 2021 | 04:23 PM

Ibrar Ahmad

وقاص احمد:نواں کوٹ تھانے پرکالعدم تحریک لیبک کی جانب سے حملے کا واقعہ ،پولیس نےسعدرضوی سمیت 300کارکنوں  کیخلاف توڑ پھوڑ،اغوا اور اقدام قتل کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ تھانے پرکالعدم تحریک لیبک کی جانب سےحملے کے واقعہ کا ڈیوٹی آفیسر اقبال کی مدعیت میں سعدرضوی سمیت 300کارکنوں  کیخلاف توڑ پھوڑ،اغوا اور اقدام قتل کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کیا  گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق گزشتہ روز 300 سے زائد مظاہرین تھانےکا گیٹ توڑ کر تھانےکے اندر آئے،کالعدم تنظیم کےکارکنوں نےتھانے میں توڑ پھوڑ کی اور املاک کا نقصان پہنچایا۔

کارکنوں نے مذاکرات کے لیےجانے والےڈی ایس پی نواں کوٹ اوراہلکاروں کو تشدد کے بعد اغوا کیا اور مرکز  لے گئے۔مظاہرین تھانےاورڈی ایس پی دفتر کا سرکاری ریکارڈ بھی ساتھ لےگئے،ایف آئی آر کے مطابق تھانےپرحملہ کالعدم تحریک لیبک کے سربراہ سعد رضوی اور دیگر رہنماؤں کی ایما پر کیا گیا۔

مزیدخبریں