ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھواں چھوڑنے والے موٹر سائیکل، رکشوں کی ہوگی اب چھٹی

auto
کیپشن: auto
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:کلین اینڈ گرین پاکستان مہم  کےتحت دھواں چھوڑنے والے آٹو ، موٹر سائیکل رکشوں کا متبادل لانےکا فیصلہ کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت دھواں چھوڑنے والے آٹو ، موٹر سائیکل، رکشوں کا متبادل لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ لاہور شہر میں  پائلٹ پراجیکٹ کے طور پرالیکٹر ک رکشے متعارف کرائے جائیں گے،کلین اینڈ گرین پاکستان مہم  کےتحت 1 ارب 30 کروڑ کی لاگت سے الیکٹرک رکشے خریدے جائیں گے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ لاہور  کی جانب سے 1ارب30 کروڑ کے فنڈ مختص کرنے کی سفارش  کی گئی ہے۔ منصوبہ شروع کرنے کا مقصد شہر  میں  شورو غل اور فضائی آلودگی میں کمی لانا اور شہریوں کو سستی سفری سہولت بھی میسر آئے گی۔