قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک کے تمام اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کالعدم قراردی گئی جماعت تحریک لبیک کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔محکمہ داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک کے تمام اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے کالعدم تحریک لبیک کے اسلحہ لائسنسوں کی تفصیل مانگ لی ہے۔
دوسری جانب کالعدم تحریک لبیک کے تمام بینک اکاونٹس منجمد کر دیئے ہیں۔ تحریک لبیک کے رہنماؤں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے پولیس اور تمام ڈی سی سے فہرستیں طلب کر لی ہیں ۔فورتھ شیڈول کے تحت تحریک لبیک کے رہنماؤں کوہر روز تھانے میں حاضری لگوانا ہوگی۔ تھانہ رپورٹ کے بغیر یہ رہنما اپنے تھانہ کی حدود سے باہرنہیں جا سکیں گے۔
محکمہ داخلہ نے تحریک لبیک کے لانگ مارچ کو ہر حال میں ناکام بنانے کا تمام ڈی سیز کو ہدف دے دیا ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق تحریک لبیک کے کارکنوں کوتحصیل اور ضلع کی سطح پر ہی روکا جائےگا۔