سٹی 42: عالم دین مفتی تقی عثمانی کی چوک یتیم خانہ صورتحال پر حکومت سے دانشمندی سے کام لینے کی اپیل،مفتی تقی عثمانی نے ٹویٹ میں لکھا کہ چند افراد کی جانب سے پولیس پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، لیکن جو حکومت نےردعمل دیا اس کی بھی مذمت کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے حکومت سے دانشمندی سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے لاہور میں جو خونریزی کی اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ چند افراد نے پولیس پر جوحملے کیے وہ بھی یقیناً غلط تھے لیکن حکومت دانشمندی سے کام لے۔
شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب حفظہ اللہ کا تازہ ترین ٹویٹ https://t.co/BBpFmgC8ML pic.twitter.com/enrX1zwlNN
— شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی (ملفوظات) (@MuftiTaqiMalfuz) April 18, 2021
واضح رہےکہ لاہور واقعے پر مفتی منیب الرحمان نے آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی اپیل کی ہے اور جے یو آئی نے بھی ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔