(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین رمضان ٹرانسمیشن پروگرام کے دوران گر پڑے۔
رکن قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین رمضان ٹرانسمیشن پروگرام کے دوران گر پڑے۔ تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت ایک نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کر رہے ہیں جس کی لائیو نشریات کے دوران انہوں نے دوڑ کی سابق چیمپیئن نسیم حمیدکے ساتھ دوڑ لگائی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت جیسے ہی دوسرے راؤنڈ کیلئے مڑے تو ان کے پاؤں آپس میں الجھ گئے اور وہ پکے فرش پر گھٹنوں کے بل گر پڑے۔ گرنے کے بعد عامر لیاقت "باؤنڈری لائن" تک گھسٹتے ہوئے گئے۔
View this post on Instagram
دوڑ کے دوران جب وہ گرے توموقع پر موجود سب افراد کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے۔واضح رہے عامر لیاقت رمضان ٹرانسمیشن کے پروگرام کرتے رہتے ہیں اور انہیں عوام کے درمیان کافی مقبولیت بھی حاصل ہے۔