پہلی سے آٹھویں کے بچوں کو بھی سکول بلانے کی اجازت دی جائے: صدرسرونگ سکولز

19 Apr, 2021 | 09:18 AM

Imran Fayyaz

 (جنید ریاض)سرونگ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر میاں رضا الرحمٰن نے کہا ہے کہ19 تاریخ سے نویں اور دسویں جماعت کے لیے سکول کھولنے پر وفاقی وزیر شفقت محمود اور وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کے شکرگزار ہیں ۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ یکم مئی سے پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے بچوں کو بھی دو دن سکول بلانے کی اجازت دی جائے۔
 حکومت سے اپیل میں میاں رضا الرحمن کا کہنا تھا کہ چار ہزار سے کم فیس والے سکول کے لیے ہیلتھ کارڈ کی طرح ایجوکیشن کارڈ متعارف کروائے جائیں جہاں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح آٹھ فیصد سے کم ہیں وہاں سکول کھول دئیے جائیں اساتذہ اور سکول سٹاف کو فوری ویکسینیشن کی سہولت دی جائے۔
 انہوں نے کہا کہ سکول پرنسپلز سے درخواست ہے کہ حکومت کی طرف سے دئیے گئے ایس او پیز پر بھرپور طریقے سے عمل درآمدکر کے ایک مثال قائم کریں۔ کیونکہ بچے ہمارا اثاثہ ہیں ان کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچائیں۔

 واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بند سکول کھل گئے ہیں،آج سے نویں تابارہویں جماعت کے طلبا دو روز کے لئے تعلیمی اداروں میں حاضر ہوں گے اور ایس اوپیز کا مکمل خیال رکھا جائےگا۔

مزیدخبریں