(سٹی42)ضلعی انتظامیہ نے رمضان بازاروں میں سہولیات ، اشیاء خورونوش کی سپلائی اور چینی کے سٹالز پر قطاروں کی بجائے بیٹھنے کے انتظامات کو یقینی بنانے دعویٰ کیاہے۔
تفصیل کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا ہےکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ہے، شہریوں کے بیٹھنے کے لئے مناسب انتظامات ہیں،شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ بٹھایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری چینی خرید کر لیکر جا رہے ہیں،65روپے فی کلو کے حساب سے چینی کی فروخت کی جا رہی ہے.
ان کا کہناتھا کہ شہر کے تمام رمضان بازاروں میں چینی کے سٹالز پر کرسیاں لگا دی گئی ہیں، دو روز قبل لاہور کے تمام رمضان بازاروں میں کرسیاں لگا دی گئی تھیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ مرد و خواتین عزت واحترام کے ساتھ چینی کی خریداری کر رہے ہیں،چینی کے سٹالز پر کسی بھی قسم کی قطار نہیں ہے۔
گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر لاہور نےپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد کو ناکافی قرار دے دیا تھا، شہر میں مہنگائی مافیا کا راج کے باوجود پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قلت برقرار ہے، ماہ رمضان شروع ہوگیا لیکن شہر میں مہنگائی کا جن بوتل میں بند کرنےاور گراں فروشوں کو نکیل ڈالنے کےلیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد ایک سو تک بھی نہیں پہنچ سکی، ایک کروڑ آبادی کے شہر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد صرف 48 ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک کے مطابق شہرمیں کم از کم 250 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ضرورت ہےمحکمہ داخلہ کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد بڑھانے کی درخواست کررکھی ہےامید ہے محکمہ داخلہ جلد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نوٹیفائی کردے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
مخصوص حالات کے باعث ممکن ہے چینی کسی بازار میں وقت پر ناپہنچی ہو. لاہور کے رمضان بازاروں کے 18 ہزار میٹرک ٹن چینی کا سٹاک موجود ہےرمضان بازاروں میں چینی قلت کا مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔