میاں بیوی میں گھریلوناچاقی کا براانجام

19 Apr, 2021 | 12:12 AM

M .SAJID .KHAN

(عابدچودھری)ہربنس پورہ کے علاقہ میں گھریلو ناچاقی کے باعث خاتون نے خود کشی کرلی ۔ پولیس نے لا ش کو تحویل میں لیکر مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ میں 33 عروسہ نامی لڑکی نے اپنے شوہر کے ساتھ گھریلو ناچاقی چل رہی تھی ، پولیس کا کہناتھا کہ عروسہ نے اپنے شوہر علی شان سے لڑ جھگڑ کر پنکھے سے لٹک کر خو د کشی کر لی ، پولیس نے لا ش کو تحویل میں لیکر مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیکٹری ایریا میں دو بچوں کی ماں نے گھریلو ناچاقی پر گھر کی تیسری منزل سے کود کر خود کشی کر لی تھی، فیکٹری ایریا کے علاقے النور ٹاؤن کی رہائشی ٹریزا کا اپنے شوہر سے جھگڑا چل رہا تھا،آج بھی دونوں میاں بیوی میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو ا۔اس دوران ٹریزا نے گھر کی تیسری منزل سے کود کر خود کشی کر لی اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لاش مردہ خانے منتقل کر دی ۔پولیس کا کہناہے مزیدکہ قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔

شہر لاہور میں گزشتہ دو ماہ کے دوران درجنوں خودکشیاں ہو چکی ہیں جن میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گھریلو ناچاقی، معاشی تنگدستی اور معاشی رویے خودکشیوں کی بڑی وجوہات ہیں اور ان وجوہات کو ختم کرکے ہم قیمتی جانوں کا ضیائع روک سکتے ہیں۔ 

خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے شہر میں خوف و ہراس کی فضا طاری کردی ہے۔ ہر روز کوئی نہ کوئی شخص اپنے ہاتھوں سے موت کو گلے لگا لیتا ہے۔ خودکشی کی وجوہات گھریلو جھگڑے، جہالت اور ذہنی تناؤ ہے۔ زیادہ تر واقعات ذاتی و گھریلو مسائل کہ وجہ سے رونما ہوتے ہیں, خودکشی کرنے والوں میں ان پڑھ افراد کے ساتھ  پڑھے لکھے نوجوانوں کی اکثریت شامل ہیں۔

مزیدخبریں