گلوکار سلمان احمد کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

19 Apr, 2020 | 11:45 PM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) گلوکار سلمان احمد نیو یارک میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے تاہم چودہ روز قرنطینیہ میں رہنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

گلوکار سلمان احمد نے دو ہفتے قبل علامات ظاہر ہونے پر نیویارک میں کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آگیا، جس پر سلمان احمد نے اپنی رہائش گاہ پر ہی سیلف آئسولیشن اختیار کی۔ مکمل احتیاطی تدابیر کے بعد آج ڈاکٹرز نے انہیں آگاہ کیا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

انہوں نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے لوگوں نے ان کے لئے دعا کی، انہیں نے خود کو گھر تک محدود کیا اور اس بیماری کو شکست دی۔

سلمان احمد کا کہنا تھا کہ اللہ نے ان سے جو بھی کام لینا ہے وہ اب اس کے لئے حاضر ہیں۔ 

مزیدخبریں