پتنگ بازوں کی شامت آگئی

19 Apr, 2020 | 10:54 PM

Malik Sultan Awan

(وقاص احمد) پولیس نے چھٹی کے روز پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 170 پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کے مطابق پتنگ باز اور پتنگ فروش شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کئے گئے، ملزمان کےخلاف مختلف تھانوں میں 168 مقدمات درج کئے گئے جن کے قبضے سے ڈور کی چرخیاں اور پتنگیں برآمد کی گئیں۔ پولیس نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی کے جان لیوا خونی کھیل سے باز رکھیں۔

دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے تھانہ نشتر کالونی کا دورہ کیا اور ریکارڈ چیک کیا، اس موقع پر کاہنہ سرکل کی کرائم میٹنگ بھی کی۔ایس ایس پی آپریشنز نے فرنٹ ڈیسک،رپورٹنگ روم،ریکارڈ روم سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔فیصل شہزاد نےتھانہ نشتر کالونی کا ریکارڈ اور عملہ کی حاضری بھی چیک کی اور محرر تھانہ کو ریکارڈ کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی اور کہا کپہ پولیس سٹیشنز محکمہ پولیس کی پہلی شناخت، انصاف کی فراہمی کا اولین ذریعہ ہیں۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد کی زیر صدارت کاہنہ سرکل بارے کرائم کنٹرول کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا جس میں ایس پی ماڈل ٹاؤن اعجاز رشید، ایس ڈی پی او کاہنہ سرکل اور ایس ایچ او تھانہ نشتر کالونی نے شرکت کی۔ فیصل شہزاد نے علاقہ میں جرائم کے تدارک کے لئے مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایات کی ۔

مزیدخبریں