( وقاص احمد ) شہر میں لاک ڈاؤن کے دنوں میں بھی ڈاکے، چوریا اور قتل جیسی وارداتیں ہورہی ہیں، شہریوں کے تحفظ کے لئے سکیورٹی ادارے ملزمان کو نکیل ڈالنے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بڑھتے ہوئے جرائم نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، ملزمان دن دیہاڑے شہریوں سے لوٹ مار کررہے ہیں، مزاحمت کرنے پر بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ ایسے ہولناک واقعات کی وجہ سے لوگ کا طرز زندگی اور کاروبار متاثر ہوکر رہ گیا ہے۔
چوہنگ میں لڑائی کے دوران سر پر ڈنڈا لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ چوہنگ پولیس کے مطابق حنیف نامی شخص کا اپنے مخالفین عمران وغیرہ سے معمولی بات پر جھگڑا ہوا، دوران لڑائی ڈنڈے لگنے سے حنیف زخمی ہوگیا۔
حنیف نامی شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔
ادھر کوٹ لکھپت میں نامعلوم افراد گھر میں گھس کر 35 سالہ عدیلہ پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس نے فائرنگ سے زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔