سپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر فنانس کمیٹی کا اجلاس طلب

19 Apr, 2020 | 05:13 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ کی ہدایت پر فنانس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

پیر کے روز ہونے والے فنانس کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے آئندہ مالی سال کے بجٹ اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے دیگر مالی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں اسمبلی سیکرٹریٹ کی زیر تعمیر عمارت اور دیگر امور بھی ایجنڈا میں شامل ہیں۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال پنجاب کوب جٹ کے حصے بارے آگاہ نہیں کیا جا سکا، پنجاب میں ہرسال نئے بجٹ کی تیاری اپریل میں شروع کردی جاتی ہے، اس بار نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری التواء کا شکار ہوگئی۔

واضح رہے کورونا وائرس کے باعث پنجاب کو اپنے ریونیو میں بھی شدید کمی کا سامنا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے صنعتکاروں کو 18 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف پیکج دیا گیا ہے، 1 ارب روپے محکمہ صحت کو کورونا سے متعلق انتظامات کے لیے دئیے گئے ہیں جبکہ دس ارب روپے انصاف امداد پروگرام کے لیے رکھے گئے ہیں۔  

مزیدخبریں