ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سروسز ہسپتال میں ڈس انفیکشن ٹنلزنصب

سروسز ہسپتال میں ڈس انفیکشن ٹنلزنصب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان:مخیر حضرات کی مدد سےسروسز ہسپتال میں 2 ڈس انفیکشن ٹنلزنصب کردی گئیں،مریضوں کو کو ڈس انفیکٹ ٹنل سےگزارکر ہسپتال میں داخلےکی اجازت دی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نے لاہور میں پنجے گاڑ چکا ہے، کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے سروسز ہسپتال میں 2 ڈس انفیکشن ٹنلزنصب کردی گئیں، کورونا کے مشتبہ افراد کو ڈس انفیکٹ ٹنل سےگزارکر ہسپتال میں داخلےکی اجازت دی جاتی ہے۔پرنسپل سمزپروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ ہسپتال آنے والے افراد پر کلورین سپرے کرنے کا مقصد انہیں وائرس سے پاک کرنا ہے تاکہ ان کے کپڑوں اور جسمانی اعضاء کےذریعے وائرس دوسرے لوگوں تک منتقل نہ ہوسکے۔
ان کا کہناتھا کہ مریضوں کےہاتھ بھی باقاعدگی سےسینیٹائزکرکےان کو دستانے فراہم کیےجاتے ہیں،ایم ایس سروس ہسپتال ڈاکٹرافتخاراحمد نے بتایا کہ ہسپتال میں 6 گیٹس نصب کیےگئے ہیں جو کہ چوبیس گھنٹےفعال ہیں۔
واضح رہےکہ کورونا وائرس سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ٹاؤن شپ ماڈل بازار میں ڈس انفیکٹ ٹنل کی تنصیب کی گئی ہے۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے مقامی انجینئر سے واک تھرو گیٹس کی طرز کا جراثیم کش ڈس انفیکٹ ٹنل تیار کرایا، اس سے گزرنے والوں پر ڈیٹول، شیپمو اور کلورین کا سپرے ہوگا۔
انجینئرارشد اعوان نے کہا کہ ڈس انفیکٹ ٹنل لاری اڈوں، ریلوے اسٹیشنز، سپرسٹورز، بازاروں، گزرگاہوں، مساجد اور ایم سی ایل دفاترکے باہر رکھا جائے گا، کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، جراثیم کش کیبن سے گزرنے والا شہری ڈس انفیکیٹ ہوسکے گا۔

ماڈل بازار ٹاؤن شپ میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے دائرے لگائے گئے اور لین مینجمنٹ سسٹم پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا ، داخلی راستوں پر ہینڈ سینٹائزر اور سپرے کو یقینی بنانے کا عمل بھی جاری رہا، اس کے برعکس شہر کے دیگر ماڈل بازاروں میں یہ حفاظتی انتظامات نظر انداز دکھائی دیئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer