ملازمین کو کورونا سے بچانے کیلئے ایئرپورٹ انتظامیہ پیش پیش

19 Apr, 2020 | 04:36 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( سعید احمد سعید ) کورونا وائرس، لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کا سلسلہ جاری، افسران وملازمین کی روزانہ کی بنیاد پر اسکریننگ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے تمام شفٹس میں آنے والے افسرو ملازمین کی کورونا اسکریننگ کرانا لازمی قرار دے دی گئی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر لاہور ایئرپورٹ عبدالباقی طارق نے مراسلہ جاری کر دیا۔

مراسلے کے مطابق تھرمل گنز سے ایئرپورٹ سٹاف، کسسٹم، ایف آئی اے، اے این ایف، اے ایس ایف اور ایئر لائنز عملے کی سکریننگ کی جائے گی۔ سول ایوی ایشن میڈیکل اسٹاف تمام ملازمین کی اسکریننگ کرے گا۔

کورونا اسکریننگ کے حوالے سے تمام سیکشنل ہیڈز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق فیصلہ کورونا وائرس کے مریضوں میں دن بدن اضافے کے باعث کیا گیا۔

ترجمان پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں کوروناکے582کنفرم مریض ہیں۔ پنجاب میں کوروناوائرس کےمزید94کیس کے بعدتعداد3504ہوگئی  جن میں 701زائرین سنٹرز، 1374رائیونڈسےمنسلک افرادمیں ۔91قیدیوں، 1338عام شہریوں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہیں جبکہ 15 مارچ سے اب تک شہر میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئےاور پنجاب میں مجموعی تعداد41 تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب وزیرصحت  یاسمین راشد  کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا کے مزید 29مریض صحت یاب ہوگئے،میو،پی کے ایل آئی،ایکسپوفیلڈہسپتال میں مریض صحتیاب ہوئے،لاہور میں ابتک206کوروناکےمریض صحت یاب ہوچکے ہیں، کوروناکے  مریضوں کاصحت یاب ہوناخوش آئند ہے، کوروناوائرس کے 54ہزارسےزائد ٹیسٹ کئےجاچکے ہیں۔

مزیدخبریں