حافظ شہباز: کورونا وائرس نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو متاثر کرکے رکھ دیا، پاکستانی سپرلیگ کے علاوہ دیگر اہم لیگز ملتوی ہوگئی، کورونا کے خطرات کے پیش نظرانگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی انٹرنیشنل سیریز بند دروازوں میں کراونے پر غور کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے اثرات نے کھیلوں کے میدانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،انگلش کرکٹ بورڈ کی بند دروازوں میں سیریز پر غور شروع کردیا, انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل سیریز 3 مقامات پر کروانے کی تجویز دیدی،انگلش بورڈ کا مانچسٹر، لیڈز اور ساؤتھیمپٹن میں میچز کروانے کی تجویز پر غور جاری ہے، ای سی بی حکام کا کہناتھا کہ تینوں شہروں میں سٹیڈیم، ہوٹل اور ٹریننگ کی سہولیات موجود ہیں،تینوں مقامات پر کرکٹ بند دروازے میں کروائی جائے گی،انگلش بورڈ تجاویز پر آئندہ ہفتے پی سی بی اور دیگر بورڈز سے مشاورت کرے گا،واضح رہے کہ ای سی بی نے ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا، پاکستان اور آئرلینڈ کی میزبانی کرنی ہے۔
دوسری جانب پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کے ویڈیو لنک فزیکل فٹنس ٹیسٹ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،معاہدوں پر دستخط نہ کرنے والے کامران اکمل اور سلمان بٹ کے فٹنس ٹیسٹ الگ سے ہوں گے ۔ قومی ٹیم کے کنڈیشنگ اینڈ سٹرینتھ کوچ یاسر ملک فٹنس ٹیسٹ کی نگرانی کریں گے، چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کیساتھ مشاورت سے تمام کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کا پلان بھجوا دیا گیا ہے،فزیکل فٹنس ٹیسٹ سال کی پانچویں فٹنس ٹیسٹنگ ہے ،یویو ٹیسٹ کا معیار 18 رکھا گیا ہے۔
ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ کا مقصد کھلاڑیوں کو متحرک رکھنا ہے،ان کا کہناتھا کہ خواہش ہے کہ جب حالات نارمل ہوں تو کھلاڑی مکمل فٹ ہوں۔کچھ کھلاڑیوں نے پہلے ٹیسٹ کی درخواست کی تھی ان کے ٹیسٹ جاری ہیں ۔امید ہے کہ جلد حالات نارمل ہوں گے اور ہم میدانوں میں دکھائی دیں گے۔