ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کورونا کے مزید 29مریض صحت یاب ہوگئے، وزیرصحت

لاہور میں کورونا کے مزید 29مریض صحت یاب ہوگئے، وزیرصحت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)  کورونا سے صحت یاب ہونے والے بڑھنے لگے ،وزیرصحت  یاسمین راشد   نے کہا ہے کہ لاہور میں کورونا کے مزید 29مریض صحت یاب ہوگئے،میو،پی کے ایل آئی،ایکسپوفیلڈہسپتال میں مریض صحتیاب ہوئے،کوروناکےمریضوں کاصحت یاب ہوناخوش آئند ہے۔

وزیرصحت  یاسمین راشد   نے کہا ہے کہ لاہور میں کورونا کے مزید 29مریض صحت یاب ہوگئے،میو،پی کے ایل آئی،ایکسپوفیلڈہسپتال میں مریض صحتیاب ہوئے،لاہور میں ابتک206کوروناکےمریض صحت یاب ہوچکے ہیں، کوروناکے  مریضوں کاصحت یاب ہوناخوش آئند ہے، کوروناوائرس کے 54ہزارسےزائد ٹیسٹ کئےجاچکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک 41 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 684 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس میں مبتلا 18 مریضوں کی حلت تشویشناک ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، کورونا کی علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔
 دوسری جانب حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مارکیٹیں ،شاپنگ مالز ،ریسٹورنٹس ،سرکاری اور نجی دفاتر 25 اپریل تک بند رہیں گے، تمام قسم کی ٹریفک اور ایک شہر سے دوسرے شہر جانیوالی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
 طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ   کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ  وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے،  کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ  یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے  کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے، صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزاریں ، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں، گرم پانی پئیں، ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔
 

Shazia Bashir

Content Writer