"شیخ صاحب علم نجوم چھوڑ کرریلوے پرتوجہ دیں"

19 Apr, 2020 | 09:51 AM

M .SAJID .KHAN

سٹی42: ن لیگ پنجاب کے صدرراناثنااللہ نے شیخ رشیدپرشدیدتنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب علم نجوم چھوڑکرریلوے پرتوجہ دیں۔

 تفصیلات کے مطابق ن لیگ پنجاب کے صدرراناثنااللہ نے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیدپر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کےجھلس کر جاں بحق ہونے کی انکوائری ابھی تک منظر عام پر نہیں لائی جا سکی، شیخ صاحب علم نجوم چھوڑکرریلوے پرتوجہ دیں۔راناثناللہ کاکہنا تھا میاں شہبازشریف پر ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوسکی، نیب کی اعلیٰ عدالتوں میں سبکی ہوئی۔احتساب کا راگ الاپنے والے آٹا اور چینی چوری کا حساب دیں۔

ن لیگ پنجاب کے صدرراناثنااللہ کا کہنا تھا کہ سرزنش کے باوجود ریلوے کی کارکردگی جوں کی توں ہے۔عمران نیازی اور شہزاد اکبر کی ملی بھگت سے برطانوی اخبار میں لگوائی ہوئی جھوٹی سٹوری کے خلاف برطانیہ کی عدالت میں میں کیس زیر سماعت ہے۔دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا،عدالتوں میں ثبوت پیش کیوں نہیں کیے جاتے۔

واضح رہے کہ اپنے ایک بیان میں راناثنااللہ نے کہا تھا کہ حکومت ہمارے منصوبوں کو اپنا نام دے کر پیش کررہی ہے، موجودہ حکومت ناکام ہوچکی مڈٹرم الیکشن وقت کی ضرورت ہیں جبکہ شہباز شریف کے سیف سٹی پراجیکٹ کی کل عمران خان نے بھی تعریف کی۔ میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف نے ملک بھر میں پندرہ ہزار کلومیٹرروڈز اور موٹرویز بنائیں کوئی ایک پیسےکی کرپشن بھی حکومت ثابت نہیں کرسکی۔
راناثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جب اقتدارمیں آئی تو ڈالر کی قیمت کو ایک سودس سے بڑھا کرعمران خان کی اے ٹی ایمز نے پیسے بنائے۔ سیف سٹی پروجیکٹ میں شہبازشریف نے چھ سو بیاسی ارب روپے کی بچت کروائی جبکہ اگر آج ان کی حکومت ہوتی تو ڈویژنل سطح تک سیف سٹی منصوبہ مکمل ہوچکا ہوتا۔
راناثنااللہ نے فردوس عاشق اعوان پرتنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنی’’ٹی ٹی‘‘ بندرکھنی چاہیے اور مہذب اندازمیں بات کرنی چاہیے۔

مزیدخبریں