ہانیہ عامر کی نئی تصویر نے ان سے مزید خوبصورت ہونے کا اعزاز چھین لیا

19 Apr, 2020 | 08:08 AM

Shazia Bashir

ڈیفنس (زین مدنی ) بھولی بھالی اداکارہ ہانیہ عامر کی گزشتہ روز جاری ہونے والی اُن کی ایک نئی تصویر نے ان سے مزید خوبصورت ہونے کا اعزاز چھین لیا ہے۔

 ہانیہ عامر کو اُن کی خوبصورتی اور بہترین اداکاری کی وجہ سے نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں بے حد پسند کیا جاتا ہے بلکہ یوں کہا جائے کہ ہانیہ کا شمار پاکستان کی حسین ترین اداکاراﺅں میں ہوتا ہے توغلط نہیں ہوگا۔

ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ کچھ مختلف دکھائی دے رہی ہیں، اُن کی اس تصویر پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ و تنقیدی تبصرے کیے جارہے ہیں۔   مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے شاید سرجری کروالی ہے جو کہ غلط ہوگئی اور اس نے اُن کی قدرتی خوبصورتی کو ختم کردیا ہے۔

ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر عمررسیدہ خا تون نظر آرہی ہیں، تو کسی نے کہا کہ سرجری کا نقصان آپ مزید خوبصورت نہیں رہیں۔ ہانیہ عامر پر تنقیدی تبصروں کے علاوہ ایک اور بات یہ بھی کہی جارہی ہے کہ وہ سرجری کے بعد نیٹ فلیکس شو منی ہائیسٹ کی ہیروئن ٹوکیو کی طرح نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ کی تصویر پر فوادخان نامی صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر ٹوکیو کا معصوم ورژن لگ رہی ہیں۔ہانیہ عامر کو سرجری کے بعد خود بھی ایسا لگ رہا ہے کہ وہ معصوم لگ رہی ہیں تب ہی تو انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ اتنی میں معصوم۔

مزیدخبریں