ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈاؤن میں عامر غلام علی اور ساحر بگا کی غزل گائیکی

لاک ڈاؤن میں عامر غلام علی اور ساحر بگا کی غزل گائیکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹاون (ذین مدنی ) کورونا وائرس کے دوران فنکاروں کی سرگرمیاں سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ غزل گائیک استاد غلام علی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے صاحبزادے عامر غلام علی اور ساحر علی بگا کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق غزل گائیک استاد غلام علی نے اپنے فنی سفر میں بہت سی غزلیں گائیں جنہیں بہت شہرت ملی، انہی میں سے ایک غزل ”آوارگی“ بھی ہے۔

 اس غزل کو ان کے صاحبزادے عامر غلام علی اور ساحر علی بگا نے کچھ منفرد انداز سے پیش کیا تو راتوں رات اس ویڈیو کو دنیا بھر میں دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی ہے۔

ویڈیو میں جہاں عامر غلام علی غزل کو ماڈرن انداز میں گا رہے ہیں، وہیں ساحر علی بگا گٹار پر سنگت کررہے ہیں۔

 پرستار اپنے پیغام میں جہاں غلام علی کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان دونوں کو بھی خوب داد دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ  گلوکار ساحر علی بگا کے گانے ’’ڈھولا‘‘ کی مقبولیت میں ریکارڈ اضافہ ہوا  جس کے بعد انھوں نے اپنی کامیابی پاکستان کے نام کر دی۔گلوکار  ساحر علی بگا کا گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ گایا گیت ’’ڈھولا‘‘ نے کوک اسٹوڈیو میں گزشتہ سارے گائے گانوں کے مقابلے میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

دوسری جانب  کورونا وائرس کے خطرات اور لاک ڈاون جیسی صورتحال کے پیش نظر حکومت پنجاب نے فلم ٹی وی تھیٹر ریڈیو میوزک انڈسری کے غریب اور مستحق فنکاروں ،تکنیک کاروں،مجسمہ سازوں ،مصوروں، خطاطوں ، اور فن و ثقافت کے دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والوں کو ہانچ ہزار روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

محکمہ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اکیس اپریل تک فنکار درخواست لکھ کر اپنا شناختی کارڈ نمبر اور اپنے فنکار ہونے کا ثبوت یا کسی سینئر فنکار سے اس کی تصدیق کرواکے الحمراآرٹ سینٹر میں جمع کروا سکتے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer