( علی اکبر ) وزارتوں میں ردو بدل کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی، وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا، مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے کہ کوئی اور نہیں وزیراعظم خود نااہل ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی اور کو فارغ کرنے کی ضرورت نہیں عمران خان کے جانے کا وقت آگیا ہے۔ کپتان ضد نہ کریں اور پاکستان کی جان چھوڑ دیں۔ عمران تو خود کہتے تھے کہ اگر لوگ میرے خلاف ہوئے تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔
رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ وزرا نہیں بلکہ کپتان خود نااہل ہیں، کپتان ٹھیک ہوتا تو نیچے والی ٹیم خود بخود ٹھیک ہوجاتی، وزیراعظم عمران خان کی ضد ملک کو نقصان دہ ہے، انہیں چاہئے اپنی نااہلی کو تسلیم کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیں۔