ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹ ورلڈ کپ، کھلاڑیوں کو قابو کرنے کیلئے پی سی بی کا پلان تیار

کرکٹ ورلڈ کپ، کھلاڑیوں کو قابو کرنے کیلئے پی سی بی کا پلان تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) ورلڈ کپ کے لئے انگلینڈ روانگی سے قبل قومی کرکٹرز کو اینٹی ڈوپنگ اور اینٹی کرپشن کوڈ پر لیکچرز دئیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں کھلاڑیوں کو قابو کرنے کے لئے سخت ضابطہ اخلاق بھی تیار کرلیا گیا۔ مشن ورلڈ کپ 2019 پر روانگی سے قبل پی سی بی نے شاہینوں کو قواعد وضوابط کی پابندی کا سبق پڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق انگلینڈ روانگی سے قبل شاہینوں کو اینٹی کرپشن اور اینٹی ڈوپنگ پر خصوصی لیکچرز دئیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے کھلاڑیوں سخت ضابطہ اخلاق تیار کرلیا، دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کے پرائیویٹ فنکشنز میں جانے اور غیر متعلقہ افراد سے ملنے پر مکمل پابندی ہوگی۔  کھلاڑی انگلینڈ میں مقیم اپنے عزیز و اقارب سے ملاقات کے لئے بھی ٹیم انتظامیہ سے اجازت لینے کے پابند ہوں گے۔