گاڑی ٹرانسفر اور رجسٹرڈ کروانے کا نیا طریقہ

19 Apr, 2019 | 06:08 PM

Sughra Afzal

(علی ساہی)  اب پنجاب میں بھی بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر گاڑی ٹرانسفر نہیں ہوگی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بائیو میٹرک سسٹم شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

سابق دور حکومت میں گاڑیوں کی ٹرانسفر و نیو رجسٹریشن کے لیے بائیو میٹرک سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب نے دے دی ہے، بائیومیٹرک کے ذریعےگاڑی ٹرانسفر کرانے والوں کا ریکارڈ نادرا سے تصدیق کیا جائے گا، ریکارڈ نہ ہونے کی صورت میں گاڑی ٹرانسفر نہیں ہوگی اور نہ ہی رجسٹرڈ ہوگی۔

ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم لانچ کرنے کی تیاری شروع کردی ہے، جس سے ریونیو میں اضافے کے ساتھ گاڑی کے جعلی ٹرانسفر کا خاتمہ ہوگا جبکہ ای چالاننگ کی ڈلیوری کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کیلئے ایکسائز دفاتر میں مشینوں کی تنصیب کے ساتھ پرائیویٹ موبائل کمپنیوں سے معاہدہ کیا جاسکتا ہے تاکہ شہریوں کو دفاتر کے چکر لگوانے کی بجائے گھروں سے ہی معمولی فیس ادا کر کے بائیومیٹرک تصدیق کرائی جاسکے۔

اکرم اشرف گوندل کا مزید کہنا تھا کہ اوپن لیٹرپرگاڑی چلانے والے اسے اپنےنام کرالیں ورنہ بائیو میٹرک سسٹم کے آغاز کے بعد ٹرانسفر مشکل ہوگا۔

مزیدخبریں