: ایف آئی اے کا وحدت روڈ پرواقع الخلیج میڈیکل سنٹر پرچھاپہ

19 Apr, 2019 | 04:15 PM

Shazia Bashir

سٹی42: ایف آئی اے کا وحدت روڈ پرواقع الخلیج میڈیکل سنٹر پرچھاپہ، سادہ لوح شہریوں کوباہر بھجوانےکا جھانسہ دے کر پیسے بٹورنے والا گروہ گرفتار۔

ایف آئی اے کےمطابق میڈیکل سنٹر میں سادہ لوح لوگوں کوباہر بھجوانے کا جھانسہ دیکرٹریول ایجنٹس کی مدد سے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس ایشو کیے جاتے تھے، اب تک ہزاروں لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ  کیا جا چکا ہے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے 36 عدد پاکستانی پاسپورٹس، پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم،900  میڈیکل سٹیکرزاور 06 ریکارڈ رجسٹرز قبضےمیں لے لیےہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق موقع سے سات ملزمان کو حراست میں لیا گیا جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں