مہنگائی کے مارے عوام کیلئے خوشخبری

19 Apr, 2019 | 03:44 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) مہنگائی کے مارے عوام کیلئے خوشخبری آگئی، پنجاب حکومت  نے رمضان پیکج پر سبسڈی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان کی زیر صدرات صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 35 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی، کابینہ نے طالب رضوی کو بینک آف پنجاب کا سربراہ مقرر کرنے ، اینیمل ایکٹ 2019 , ڈینگی سرویلنس پروگرام اور واٹر کمیشن بورڈ کی بھی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق  کابینہ نے رمضان پیکج پر سبسڈی بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، رمضان پیکج پر سبسڈی 9 سے بڑھا کر 12 ارب روپے کردی گئی، وزیر صنعت تجارت کی سربراہی میں سبسڈی اور رمضان بازاروں کے حوالے سے کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو دو روز میں رپورٹ پیش کردے گی۔

مزیدخبریں