پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزم گرفتار

19 Apr, 2019 | 12:11 AM

Arslan Sheikh

( فخر امام ) تھانہ شاد باغ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون، شاد باغ کی حدود سے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی گئی۔

تھانہ شاد باغ پولیس نے کارروائی کے دوران 2 منشیات فروش گرفتار کر لیے، پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سے مجموعی طور پر 3 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار ملزم عثمان عرف سلامی سے 1560 گرام اور ملزم امجد سے 1500 گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں