عمران خان کی زیرصدارت29اپریل کے جلسے کےحوالے سے پارٹی رہنماؤں کااجلاس

19 Apr, 2018 | 10:04 PM

عطاءسبحانی
Read more!

شارخ ندیم:عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے رہنماوں کا اجلاس، 29 اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے بعد چیرمین پی ٹی آئی اسلام آباد کے چلے گئے۔

گلبرگ میں علیم خان کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں جہانگیر ترین ، صدر سینٹرل پنجاب علیم خان ، شعیب صدیقی سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی ، اجلاس میں 29 اپریل کو مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے کو کامیاب بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.چیئرمین پی ٹی آئی کوٹکٹ امیدواروں کے پارٹی فنڈز کی تفصیلات دی گئیں، عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو جلسہ کامیاب کرانے کی ہدایت کی، اجلاس کے بعد چیرمین پی ٹی آئی خصوصی طیارے میں اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

عمران خان کا دورہ لاہور کے دوران کہنا تھا کہ 29 اپریل کو مینار پاکستان پر عوام بتائے گی کہ نواز شریف کو کیوں نکالا، جلسہ ثابت کرے گا کہ عوام سابق وزیراعظم کے ساتھ نہیں بلکہ قومی اداروں کے ساتھ ہے ۔عمران خان نے فلیٹیز ہوٹل میں پی ٹی آئی کے لوگو کی تقریب میں شرکت کی،"دو نہیں ایک پاکستان ہم سب کا نیا پاکستان" کا نیا نعرہ دیتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ کسی طاقتور کا احتساب ہوا ہے۔

کپتان نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں انکے جو لوگ بکے ان کو شو کاز دیا، اگر وہ مناسب جواب نہ دسکے تو انکے نام نیب کو دینگے, پی ٹی آئی چیئرمین نے چودھری نثار کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔

                                

عمران خان نے رائل پام میں ورکرز اور سٹیک ہولڈر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ایک کرپٹ ٹولہ ہے جو عدالتوں اور اداروں کو تباہ کرنا چاہتا ہے دوسری طرف عوام ہے۔کپتان کا کہنا تھا کہ صاف اور شفاف الیکشن کے لیے غیر جانبدار الیکشن کمیشن ضروری ہے ، چیف جسٹس شہریوں کی مشکلات کی نشاندہی کر کے احسن کام کر رہے ہیں .

الیکشن قریب آتے ہی جہاں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے وہیں سیاسی پرندوں نے اپنے نئے گھر بنانے شروع کر دیئے ہیں یہ پہلی بار نہیں ہو رہا جب بھی عام انتخابات قریب آتے ہیں ہجرتوں ، بغاوتوں کا موسم جوبن پر آجاتا ہے۔

مزید پڑھنے کے کیلئے لنک پر ضرور کلک کریں:عمران خان کا بڑا کھڑاک، ایک ہی دن میں 4 بڑی سیاسی وکٹیں اڑا لیں

چیئرمین پی ٹی آئی نے گزشتہ دنوں لاہور ممبر سازی کیمپ کا دورہ کیااور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2018 کا الیکشن ملک کی تقدیر بدل دے گا، انہوں نے کہا کہ 29 اپریل کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ کروں گا، کیونکہ لاہور نے پاکستانی قوم کے مستقبل کو بدلنا ہے۔

خبر پڑھنے کیلئے لنک پر ضرور کلک کریں:لاہور نے پاکستانی قوم کے مستقبل کو بدلنا ہے:عمران خان

سٹی 42 نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان چارمقامات سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ وہ لاہور، کراچی،میانوالی اور کے پی کے سے الیکشن میں حصہ لے گے۔

خبر پڑھنے کیلئے لنک پر ضرور کلک کریں:عمران خان نے الیکشن 2018 کے حوالے سے بڑا فیصلہ کردیا

دوسری جانب آج عمران خان کے خطاب سےقبل تحریک انصاف کے کارکنوں کااحتجاج ہوا،کارکنوں کاعمران خان سےٹکٹ کی فروخت بندکرنےکامطالبہ تھا، مظاہرین کا  مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خاص کےبجائےمقامی امیدواروں کو ٹکٹ دیا جائے،این اے133،پی پی 165اورپی پی 166 کےکارکنان نےاحتجاج کیا۔

مزیدخبریں