گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا

19 Apr, 2018 | 09:34 PM

رانا جبران
Read more!

 زین مدنی: نامور اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے الزام عائد کیا ہے کہ ے انہیں جنسی ہراساں کیا ہے۔  سماجی رابطہ کی سائٹ ٹوئٹر پر کہنا ہے کہ ساتھی گلوکارنے انہیں ایک سے زائد مرتبہ ہراساں کیا۔

  سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق میوزک انڈسٹری کی نامور گلوکارہ اداکارہ میشاء شفیع نے ٹویٹ کیا ہے کہ علی ظفر انہیں جنسی طور پر ہراساں کررہے ہیں۔ اور اس قسم کے واقعات اس وقت پیش نہیں آئے جب وہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں داخل ہوئی تھیں۔

 میشا شفیع نے کہا کہ بااختیار ہونے اور اپنے خیالات رکھنے کے باوجود انکے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آیا۔ اگر انکے ساتھ ایسا ہوا ہے تو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

گلوکارہ نے مزید کہا کہ کوئی خاتون جنسی ہراسانی سے محفوظ نہیں ہے۔ ہم اپنے معاشرے میں اس پر بولنے سے ہچکچاتے اور خاموشی کی راہ لیتے ہیں۔  ہمیں اجتماعی طور پر اپنی آواز بلند کرنی چاہیے تاکہ خاموشی کے کلچر کو توڑا جاسکے۔ میشا شفیع کا کہنا ہے کہ ان کا ضمیر جنسی ہراسانی پر مزید خاموشی برداشت نہیں کرے گا۔

دوسری جانب علی ظفر کی جانب سے تمام الزامات کی تردید کی گئی ہے اور انکا کہنا ہے  کہ وہ عدالت جائیں گے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ  دونوں گہرے دوست ہیں اور اکٹھے کئی میوزیکل کنسرٹ بھی کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں