(قذافی بٹ) تحریک انصاف نے الیکشن 2018 کیلئے نیا انتخابی نعرہ تیار کرلیا۔ دو نہیں ایک پاکستان، ہم سب کا نیا پاکستان۔ کپتان نے اس نعرے کی باقاعدہ منظوری بھی دیدی.
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف دوہزار اٹھارہ کے انتخابی میدان میں دو نہیں ایک پاکستان ہم سب کا نیا پاکستان کے نعرے سے میدان میں اترے گی۔ کپتان نے نئے انتخابی نعرے کی منظوری بھی دے دی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل انتخابی نعرے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ انتخابی نعرے اور انتخابی لوگو کی تقریب بھی ہوگی۔