دو سال سے پنشن سے محروم ریٹائرڈ اساتذہ کی سنی گئی

19 Apr, 2018 | 11:39 AM

Read more!

(جنید ریاض) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکولوں سے ریٹائر سینکڑوں اساتذہ دو سالوں سے پنشن اور گریجویٹی سے محروم، سیکرٹری سکولز اللہ بخش ملک نے پنجاب بھر کے سی ای اوز کو ادائیگیاں یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔صاف پانی سکینڈل میں اہم شخصیات کے ملوث ہونیکا انکشاف

سٹی 42 کے مطابق دو سالوں سے پنشنز کی عدم ادائیگیوں پر سیکرٹری سکولز اللہ بخش ملک نےنوٹس لے لیا۔ سیکرٹری سکولز نے پنجاب بھر کے سی ای اوز کو ادائیگیاں یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔بھارتی فلم بی آنڈ دی کلاوڈز کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی

 آل ٹیچرزایسوسی ایشن پنجاب میونسپل کیڈر کے صدر اسحاق کمیانہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کی یقین دہانیاں پہلے بھی کرائی گئیں، نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہ ہوا تو ریٹائرڈ ملازمین سٹرکوں پر ہوں گے۔

مزیدخبریں