بھارتی فلم بی آنڈ دی کلاوڈز کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی

19 Apr, 2018 | 11:08 AM

 (زین مدنی) بھارتی فلم بی آنڈ دی کلاوڈز(Beyond the Clouds)   پنجاب سنسر بورڈ نے پاس کردی۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار ایشان کھاتیر اور مالاویکا شامل ہیں۔

امپورٹ پالیسی کے تحت لاہور بھر کے سینما گھروں میں بھارتی فلم انڈسٹری کی فلموں کی ریلیز کا سلسلہ جاری ہے اور ا سی سلسلے میں ڈسٹری بیوٹر کلب کی جانب سے بھارتی فلم بی آنڈ دی کلاوڈز کو پنجاب فلم سنسر بورڈ میں پیش کیا گیا۔ جہاں تمام ممبران نے فلم دیکھنے کے بعد اسے پاس کر کے عام نمائش کا سنسر سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے ۔

فلم کے ہدایتکار ایرانی فلم ڈائریکٹر ماجد ماجدی ہیں اور فلم کی کاسٹ میں اداکار ایشان کھاتیر اور مالاویکا شامل ہیں۔ فلم  20اپریل کو شہر لاہور سمیت ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں