قذافی سٹیڈیم پنجابی آرٹ گیلری میں اسلامی کیلیگرافی ایگزیبیشن کاافتتاح

18 Sep, 2024 | 11:56 PM

افشاں رضوان: ماہ ربیع الاول کی مناسبت سےقذافی سٹیڈیم پنجابی آرٹ گیلری میں اسلامی کیلیگرافی ایگزیبیشن کاافتتاح ہوا۔  بینش فاطمہ ساہی،ڈاکٹر سمیرا جاوید،میاں افضل جاوید نے شرکت کی ۔نمائش میں 15 سے زائد آرٹسٹوں کی 30 پینٹنگز ڈسپلے کی گئیں۔
ویسکو پی کے اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آرٹ اینڈ کلچر کے اشتراک سےپنجابی آرٹ گیلری میں اسلامی خطاطی کی نمائش کاانعقادکیاگیا۔ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے نمائش کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل پلاک بینش فاطمہ ساہی نے کیا۔ نمائش میں 15 سے زائد آرٹسٹوں کی 30 پینٹنگ ڈسپلے کی گئیں۔پروفیسر ڈاکٹر سمیرا جاوید، فاؤنڈر اینڈ سی ای او ویسکو پی کے میاں افضل جاوید نے شرکت کی ۔بینش فاطمہ اور میاں افضل نے کہاخطاطی سے بہترایسا کوئی ذریعہ نہیں جس سے نبی کریم ﷺ کیساتھ اپنی محبت کااظہار کیاجاسکے۔
ڈی جی پلاک نے آرٹسٹوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ آرٹسٹوں نے بھی اظہارخیال کیا۔حاضرین نے نمائش کےانعقادکو خوب سراہا۔
نمائش میں ڈائریکٹر پلاک ڈاکٹر عاصم چوہدری ، ڈاکٹر خاقان ، شفقت بلوچ اور دیگر بھی شریک تھے۔

مزیدخبریں