افشاں رضوان: بجلی کی بندش،ٹرانسفارمرٹھیک نہ کیےجانےپر ہال روڈ عمر پلازہ کے تاجروں کالیسکوکیخلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نےالزام لگایا 15 دن سے ٹرانسفارمر خراب ہے ، اہلکار ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کے لیے رشوت طلب کرتے ہیں۔
ہال روڈ کے تاجرٹرانسفارمرٹھیک نہ ہونےپر سراپا احتجاج بن گئے۔ عمر پلازہ کے تاجروں نے لیسکو کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ نعرے بازی کی۔ نائب صدر علی ، خان شیب ، فہد شیخ ، میاں رباب محمود، طارق منظورشریک ہوئے۔ عالم خان، عمران ہاشمی اور دیگرنےبھی احتجاج کیا۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ 15 دن سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث پلازہ اندھیرے میں ڈوباہوا ہے،لیسکو اہلکار ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کے لیے رشوت طلب کرتے ہیں ۔لیسکو کےاعلی افسران کو بھی آگاہ کیا،مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ 15 ،20 لاکھ روپے رشوت طلب کی جا رہی ہے۔ تاجروں نےحکام بالاسےنوٹس لینےکامطالبہ کیا۔