حنا پرویز بٹ ویمن پولیس سٹیشن پہنچ گئیں

18 Sep, 2024 | 11:30 PM

اسرار خان : چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا ویمن پولیس سٹیشن  ریس کورس پہنچ گئیں ۔
حنا پرویز بٹ کو ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان اور دیگر عملہ نے ویمن پولیس سٹیشن ریس کورس میں انتظامی امور پر بریفنگ دی۔ اے ایس پی رضوانہ ملک، ایس ایچ او ثانیہ اشرف موجود تھیں ۔ ایس پی نے چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کو مختلف شعبوں کا دورہ کروایا ۔ حنا پرویز بٹ نے خواتین پولیس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ ورکنگ ویمن کے تحفظ کے لئےاقدامات پر عمل کرنےکی ہدایت کی 


 

مزیدخبریں