پاکستان میں  ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق 

18 Sep, 2024 | 11:16 PM

بابر شہزاد تُرک: پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے ۔ پاکستان میں رواں سال کا 18واں پولیو کیس کوئٹہ سے رپورٹ ہوچکا ہے ۔

قومی ادارہ صحت میں قائم انسداد پولیو لیبارٹری نے تصدیق کر دی۔ نیشنل ای او سی  کے مطابق کوئٹہ سے رواں سال کا دوسرا جبکہ بلوچستان سے 13واں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے،پولیو لیبارٹری کے مطابق 2 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق کا پولیو کیس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے بعض علاقوں میں پولیو مہمات میں خلل نے وائرس پھیلاؤ کو موقع دیا ہے، پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کوششوں کو دگنا کر رہے ہیں، پولیو ویکسین کی متعدد خوراکیں ہر بچے تک پہنچانا بے حد ضروری ہے،بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے 5 سال تک کے بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں، 

مزیدخبریں