ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل 12مہینوں میں فلسطینی علاقوں سے قبضہ ختم کرے ، یو این جنرل اسمبلی  میں قرارداد منظور 

 اسرائیل 12مہینوں میں فلسطینی علاقوں سے قبضہ ختم کرے ، یو این جنرل اسمبلی  میں قرارداد منظور 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اقوام  متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین  نے  قرار داد پیش کی گئی  جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ  12 ماہ میں  مقبوضہ فلسطینی علاقوں  سے اپنا قبضہ ختم کرے ۔

قرارداد کے حق میں 124 ، مخالفت میں 14 ووٹ آئے جبکہ 43 ممالک ایسے تھے جنہوں  نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا ۔ قرارداد کی مخالفت کرنے والے ممالک میں امریکا اور اسرائیل بھی شامل  تھے 

  آج کی قرارداد میں یہ موقف بھی تھا کہ ممالک  اسرائیل کی غیر قانونی بستیوں میں تیار کی جانے والی  اشیا کی درآمدات کو روکیں اور  اسرائیل کو اسلحے  کی فراہمی بھی روکی جائے کیونکہ  وہ اسلحہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں استعمال  کیا جاسکتا ہے ۔

جنرل اسمبلی میں یہ قرارداد عالمی عدالت انصاف کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر سرائیلی قبضے اور اسرائیلی بستیوں کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے کے بعد پیش کی گئی۔

جنرل اسمبلی نے یہ قرار داد ایک ایسے وقت میں منظور کی ہے جب آئندہ ہفتے 26 ستمبر کو اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرنا ہے، اسی روز فلسطینی صدر محمود عباس بھی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔