پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کے لیے دائر درخواست کل سماعت کے لیے مقرر

18 Sep, 2024 | 09:13 PM

 ملک اشرف: پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کیلئے دائر درخواست کل سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں مقرر کردی گئی ۔ 
جسٹس فاروق حیدر شہری مرزا واحد رفیق کی درخواست پر بطور ارجنٹ کیس سماعت کریں گے۔کیس کی سماعت کل صبح نو بجے ہوگی۔درخواست میں پنجاب حکومت ، ڈی سی لاہور ، پی ایچ اے اور تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا ہےدرخواست میں پی ٹی آئی رہنماوں کی سابقہ تقاریر کا متن بھی لف کیا گیا ہے۔
 درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیر اعلی کے پی کے نےجلسہ نہ ملنے کی صورت میں پاکستان کو بنگلہ دیش سے بھی بدتر بنانے کی دھمکی دے چکے ہیں،پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این کے درمیان سیاسی سیاسی مخالفت کے باعث پنجاب میں کشیدگی کا خطرہ ہے،اگر پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ کرنے دیا گیا تو خون خرابے کا خطرہ ہے، پی ٹی آئی کے جلسوں میں عدلیہ کے خلاف تقاریر کی جاتی ہیں،جلسوں میں عدلیہ اور ائینی اداروں کے خلاف تقاریر کر کے ان کی توہین کی جاتی ہے،پی ٹی آئی کو پنجاب بھر میں کہیں پر بھی جلسہ کرنے سے روکا جائے

مزیدخبریں