آرمی چیف سے روس کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

18 Sep, 2024 | 09:09 PM

احمد منصور : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے رشین فیڈریشن کے نائب وزیراعظم کی ملاقات ہوئی ۔ 

 آرمی چیف سے روس کے نائب وزیراعظم کی خیر سگالی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر نتیجہ خیز بات چیت کی گئی ۔ آرمی چیف نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

ملاقات میں دونوں جانب سے متعدد شعبوں میں سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ 

روسی نائب وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے اہم کردار اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے انتھک کوششوں کی تعریف کی۔ 

سورس؛ آئی ایس پی آر 

مزیدخبریں