لاہور؛ سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 3 راہ گیر زخمی، ملزم گرفتار

18 Sep, 2024 | 08:49 PM

اسرار خان :   ڈیفنس بی کے علاقہ میں کیا موٹرز (Kia Motors) کے سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 3 راہ گیر زخمی ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق واقعہ بیدیاں روڈ پر پیش آیا، جہاں شوروم کے آگے رکشہ کھڑا کرنے پر جھگڑے کے دوران سکیورٹی گارڈ وقار نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کی زد میں آ کر راہ گیر 17 سالہ ذیشان، 4 سالہ اویس اور 5 سالہ رزاق زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی گارڈ وقار کو گرفتار کر لیا، جس سے رائفل اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں