روس کے قصبے میں  اسلحے کا ڈپو ڈرون حملہ میں تباہ 

18 Sep, 2024 | 08:42 PM

سٹی42: روس کے ایک قصبے میں فوجی سامان کے ڈپو پر یوکرائن کے ڈرون حملے مین 13 افراد زخمی ہو گئے اور اسلحہ کے ذخیرے کو آگ لگ گئی۔ 

یوکرین کے ڈرونز نے روس کے اندر  سرحدی علاقے سے کافی دور واقع ایک قصبے میں ایک بڑے فوجی ڈپو کو رات  کے وقت نشانہ بنایا، جس سے بہت بڑی آگ لگ گئی اور کچھ رہائشیوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔  یہ بات یوکرین کے ایک اہلکار اور روسی خبروں نے بدھ کو بتائی۔ روس کی وزارت صحت نے مزید کہا کہ کم از کم 13 افراد زخمی ہوئے۔

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے نے ماسکو کے شمال مغرب میں تقریباً 380 کلومیٹر  اور یوکرین کی سرحد سے تقریباً 500 کلومیٹر کے فاصلے پر روس کے ٹور ریجن کے قصبے توروپیٹس میں فوجی گوداموں کو تباہ کر دیا ہے۔

یہ حملہ یوکرین کی سیکیورٹی سروس نے یوکرین کی انٹیلی جنس اور سپیشل آپریشنز فورسز کے ساتھ مل کر کیا تھا۔  ک

یوکرائن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی قصبے میں تباہ کئے گئے ڈپو میں اسکندر اور توچکا-یو میزائلوں کے ساتھ ساتھ گلائیڈ بم اور توپ خانے کے گولے رکھے گئے تھے۔ذرائع نے کہا کہ اسٹرائیک کے بعد ڈپو میں آگ لگ گئی اور 6 کلومیٹر  چوڑے علاقے میں موجود ہر شے جل رہی تھی۔

مزیدخبریں