علی امین گنڈاپور کا 1800 ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا اعلان

18 Sep, 2024 | 07:51 PM

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے نگران حکومت میں بھرتی 1800 ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔

 علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ان کا احتجاج برداشت کرنے کو تیار ہوں، نگران حکومت میں بھرتی ہونیوالے غیرقانونی لوگوں کو تنخواہیں نہیں دوں گا، میرٹ اور باقاعدہ طریقہ کار کے تحت بھرتی افراد کو کچھ نہیں کہوں گا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ نگران حکومت کے پاس 1800 بندے بھرتی کرنے کا اختیار ہی نہیں تھا، نگران حکومت میں وظائف مقرر کر کے باقاعدہ سیاسی جماعتوں کو کوٹے دے دیئے تھے۔ نگران حکومت میں وزراء کی بندر بانٹ ہوئی، تین تمہارے، چار میرے اور پانچ اس کے، انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کر کے لوگوں کو بھرتی کیا، انہیں تنخواہیں دینے کیلئے یہاں نہیں بیٹھا۔ 

مزیدخبریں