خاتون مداح نے دلجیت  دوسانجھ   کو ہی قانونی نوٹس بھیج دیا 

18 Sep, 2024 | 07:30 PM

ویب ڈیسک:  ایک منٹ میں ہی کنسرٹ کے تمام ٹکٹس فروخت ہونے کے بعد  خاتون  مداح نے دلجیت دوسانجھ کو لیگل  نوٹس بھیج دیا 
 بالی وڈ اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کے نیو دہلی میں ہونے والے کنسرٹ کا ٹکٹ نہ ملنے پر خاتون مداح نے قانونی نوٹس بھیج دیا۔

دلجیت کا 26 اکتوبر کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں کنسرٹ ہونا ہے جس کی ٹکسٹس ایک منٹ میں ہی فروخت ہوگئیں۔ دلجیت کی خاتون نے مداح نے ٹکٹ نہ ملنے پر گلوکار کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ کنسرٹ کی ٹکٹ آن لائن فروخت کیلئے 12 ستمبر کو دن ایک بجے کا وقت دیا گیا تھا لیکن شو منتظمین نے اسے 12 بج کر 59 منٹ پر کھول دیا اور ایک منٹ میں ہی ساری ٹکٹس فروخت ہوگئیں۔

 دہلی سے تعلق رکھنے والی خاتون مداح دھیما نے جب ایک بجے سائٹ کھولی تو شو کی ساری ٹکٹیں فروخت ہوچکی تھیں اور ان کے اکاؤنٹ سے پیسے کاٹ لیے گئے تھے تاہم ایک منٹ پہلے ہی ٹکٹس ختم ہونے کا کہہ کر پیسے واپس کردیے  گئے۔خاتون مداح نے قانونی نوٹس میں دلجیت اور شو انتظامیہ پر ٹکٹ بلیک کرنے اور صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

اس سے قبل دلجیت دوسانجھ شمالی امریکا کے کنسرٹس سے 234 کروڑ بھارتی روپے کماچکے ہیں۔ ان کے امریکا میں ہونے والے کنسرٹس کا ٹکٹ 55 ہزار ڈالر یعنی 46 لاکھ بھارتی روپے (ایک کروڑ 53 لاکھ پاکستانی روپوں) سے لیکر 64 ہزار ڈالر یعنی 54 لاکھ بھارتی روپے ( ایک کروڑ 78 لاکھ پاکستانی روپوں) میں فروخت ہوئے ہیں ۔ دلجیت دوسانجھ نے مئی سے جولائی کے دوران شمالی امریکا میں دل لومیناٹی کے نام سے ٹور کیا اور کئی شہروں میں کنسرٹ کیے۔اسی ماہ  یورپ اور برطانیہ میں بھی دلجیت کے کنسرٹس ہوں گے جن کی ٹکٹیں سیکنڈز میں فروخت ہوچکی ہیں۔

مزیدخبریں