ویب ڈیسک: دو افریکی ممالک میں خشک سالی کا راج ہے ، جنگلی جانوروں کو مار کر کا گوشت عوام میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
نمیبیا میں ہاتھی اور زیبرا سمیت 700 سے زائد جنگلی جانوروں کو مارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ان کا گوشت عوام میں تقسیم کرکے شہریوں کی زندگیاں بچائی جاسکیں ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگلات، ماحولیات اور سیاحت کی وزاتوں نے انسانی زندگیوں کی بقا کے لیے جنگلی جانوروں کو مارنے کا اعلان کیا ہے اور بتایا ہے کہ ملک 100 سالوں کی بدترین خشک سالی سے دوچار ہوچکا ہے ۔ خشک سالی اور عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے 700 سے زائد جنگلی حیات کو مار کر ان کا گوشت خوراک سے متاثرہ افراد کو تقسیم کیا جائے گا، ان جنگلی حیات میں 83 ہاتھی، 30 گینڈے، 60 بھینسے، 50 امپالا ہرن، 100 بلیو وائلڈ بیسٹ اور 300 زیبرا شامل ہیں جنہیں نیشنل پارکس سمیت دیگر علاقوں سے شکار کرکے لایا جائے گا۔اس سے مغربی افریقی ملک میں خشک سالی کا اثر کم ہوسکے گا۔
نمیبیا کے بعد افریقی ملک زمبابوے نے بھی جنگلی جانوروں کو مار کر گوشت عوام میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکام کے مطابق جنگلی ہاتھیوں اور دیگر جانوروں کے گوشت سے لوگوں کی خوراک کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔
ہ زمبابوے میں قریبی جنگلات سے 200جنگلی ہاتھیوں کا شکار کرکے ان کا گوشت مستحقین میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہاتھیوں، جنگلی جانوروں کے شکار کے لیے باقاعدہ اجازت نامے بھی جاری کیے جائیں گے۔